2
پشاور ( اباسین خبر)پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے معاہدے سے روک دیا۔درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے معاہدوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ کی سربراہی میں ہوئی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جمعرات تک جواب طلب کر لیا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کتابوں کی چھپائی من پسند پبلشرز کو دی گئی ہے۔عدالت نے حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔