1
نوشہرہ( اباسین خبر)اکوڑہ خٹک دھماکے پر جامعہ حقانیہ نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔ناظم اعلی جامعہ حقانیہ مولانا سلمان الحق حقانی نے کہا کہ حامد الحق حقانی شہید کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی اور عناد نہیں تھا، اور تحقیقات کو مکمل کر کے ہمیں مطمئن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا حامد الحق شہید کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔مولانا سلمان الحق حقانی کا مزید کہنا تھا کہ عظیم سانحہ سمیت دیگر امور پر عنقریب ایک بڑا اجلاس بلایا جائے گا، جس میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔