پشاور( اباسین خبر)ہنزہ اور اسکردو سمیت پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔گلیات میں شدید برفباری کے نتیجے میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں بھی برفباری جاری ہے۔ جاگراں ویلی میں گلیشیئر کی زد میں آنے سے درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔بلوچستان کے زیارت، توبہ اچکزئی، چمن اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں غیر معمولی سردی کی لہر داخل ہونے کا امکان ہے۔لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، اور اسلام آباد میں بارش کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چھت سے پانی ٹپکنے لگا۔ چھت سے پانی ٹپکنے کے باعث انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک آراول لانج میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ انتظامیہ نے ٹپکتی چھت کے نیچے بالٹیاں رکھ دیں۔
ہنزہ، اسکردو سمیت پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری
2