7
ممبئی ( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو حالیہ دنوں میں موٹاپے کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کی ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے روہت شرما کو “موٹا” کہہ دیا اور ان کی فٹنس اور کپتانی پر سوالات اٹھائے۔ڈاکٹر شمع محمد نے یہ ریمارکس روہت شرما کے نیوزی لینڈ کے خلاف 15 رنز پر آٹ ہونے کے بعد دیے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ روہت شرما کا وزن زیادہ ہے اور وہ اب تک سب سے غیر متاثر کن کپتان ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روہت شرما کو کھلاڑی کے طور پر اپنے وزن پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔