لاہور( سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے پیڈل ٹینس کھیلنا شروع کر دیا ہے۔ بابر اعظم اپنے بھائیوں، ساتھی کرکٹرز امام الحق، عثمان قادر اور دوستوں کے ساتھ اس کھیل کا لطف اٹھا رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ دورہ نیوزی لینڈ ہے، جس کے لیے خبریں ہیں کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ، ان کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ بھی تاحال زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان ٹیم اس وقت آرام کر رہی ہے اور گزشتہ ہفتے کھلاڑی اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے
3