پشاور ( اباسین خبر)پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق سڑک کنارے نصب 2 دیسی ساختہ بموں کو بی ڈی یو (بم ڈسپوزل یونٹ) نے ناکارہ بنا دیا، جس کے بعد علاقے کو تباہی سے بچا لیا گیا۔دوسری جانب لکی مروت میں عباسہ اور شہاب خیل کے قریب پولیس اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے جواب میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ اس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا، جبکہ باقی پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ادھر کوہاٹ کے نصرت خیل علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میں مفتی فرمان اور ان کے ساتھی کی موت واقع ہوئی۔یہ واقعات اس بات کا عکاس ہیں کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں اور پولیس اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، بم ناکارہ بنادیا گیا
2