کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان کے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کے حالیہ سروے کے مطابق حکومتی کارکردگی کے دعوں کے باوجود پاکستانیوں کے معاشی خدشات میں کمی نہیں آئی۔ سروے میں شامل 69 فیصد پاکستانی ملکی مجموعی حالات سے غیر مطمئن ہیں، جبکہ صرف 31 فیصد کا خیال ہے کہ ملک درست سمت پر گامزن ہے۔مہنگائی کو 69 فیصد پاکستانیوں نے سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے، جبکہ 61 فیصد کے مطابق بے روزگاری ایک اہم چیلنج ہے۔ سروے میں 25 فیصد پاکستانیوں نے غربت کی بڑھتی شرح پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ، 63 فیصد پاکستانی ملکی معیشت کی صورت حال سے غیر مطمئن ہیں، اور صرف 20 فیصد نے ملکی معیشت کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔انڈیکس کے مطابق گھریلو استعمال کی اشیا کی خریداری 88 فیصد پاکستانیوں کے لیے مشکل بن گئی ہے، جو معاشی دبا کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ نتائج پاکستان کے معاشی حالات کی سنگینی اور عوامی بے چینی کو ظاہر کرتے ہیں، جسے حکومت کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔
حکومتی کارکردگی کے دعوؤں کے باوجود پاکستانیوں کے معاشی خدشات برقرار
2