کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان سٹاک بروکرز ایسوسی ایشن (PSBA) نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو اپنی تجاویز پیش کر دی ہیں تاکہ کیپٹل مارکیٹ کی ترقی اور معیشت کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایسوسی ایشن نے کئی اہم مطالبات کیے ہیں جن میں بروکیج ہاسز اور کمیشن پر عائد ٹیکسز کی شرح میں کمی، کیپٹل گین، ود ہولڈنگ ٹیکس اور سٹاک لسٹڈ کمپنیوں کے ٹیکس ریٹ میں کمی کی تجویز شامل ہے۔PSBA نے یہ بھی کہا ہے کہ بونس شئیرز اور ڈیویڈنڈ پر ٹیکس قوانین میں نرمی کی جائے تاکہ سرمایہ کاری کو مزید فروغ ملے۔ مزید یہ کہ سندھ سیلز ٹیکس کے نفاذ کا دائرہ اختیار کونسل آف کامن انٹرسٹ کو دیا جائے تاکہ ٹیکس کی پالیسی میں بہتر ہم آہنگی پیدا ہو سکے۔ایسوسی ایشن نے انویسٹمنٹ سیونگ اکانٹس کے تعارف کا بھی مطالبہ کیا ہے، جس کا مقصد سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے۔ PSBA نے ملک کی سب سے بڑی دستاویزی کیپٹل مارکیٹ کی گروتھ کو بڑھانے کے لیے ٹیکسز میں کمی کو لازمی قرار دیا ہے، تاکہ سرمایہ کاروں کے لیے ماحول مزید سازگار ہو سکے۔یہ تجاویز معیشت کو مستحکم کرنے اور کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے اہم قدم ہیں۔
پاکستان سٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کا ٹیکسوں کی شرح میں کمی کا مطالبہ
2