1
ڈھاکہ( مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیش میں سیاسی ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری ہے۔بنگلا دیشی طلبہ نے ملکی مسائل کے حل کے لیے خود کو سرگرم کرلیا ہے۔ وزیراعظم حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کے بعد طلبہ نے اپنی سیاسی جماعت قائم کی اور نیشنل سٹیزنزب پارٹی کے 153 کمیٹی ممبران کا اعلان کیا۔طلبہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر میں ہونے والے ممکنہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔