واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو وفاقی ملازمین کی برطرفی سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔ عدالت کے جج نے پرسنل مینجمنٹ سے متعلق دفتر کو حکم دیا کہ وہ 20 سے زائد اداروں کو جاری کیے گئے پروبیشنری سرکاری ملازمین کی چھانٹی کے احکامات منسوخ کرے۔جج نے اپنے حکم میں کہا کہ کانگریس نے محکمہ دفاع سمیت مختلف اداروں کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ ملازمین کو بھرتی یا برطرف کریں، اور پرسنل مینجمنٹ کے دفتر کو یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی دوسرے ادارے کے اہلکاروں کو نوکری دے یا فارغ کردے۔عدالت نے مزید کہا کہ مختلف اداروں میں ملازمین کی برطرفی ممکنہ طور پر غیرقانونی ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں تقریبا 2 لاکھ ملازمین پروبیشنری ملازم ہیں اور مختلف محکموں سے ہزاروں پروبیشنری ملازمین کو پہلے ہی نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے۔یونین نے سان فرانسسکو کی عدالت سے درخواست کی تھی کہ یہ اقدام غیر قانونی ہے، اور یہ کہ بعض ملازمین کو سینئرز کی جانب سے بہترین ملازم قرار دیے جانے کے باوجود فارغ کر دیا گیا۔
عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو وفاقی ملازمین کی برطرفی سے عارضی طورپر روکدیا
5