لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں انہیں ورسٹائل اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے سے تشبیہ دی گئی۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں میرا نے بتایا کہ جب وہ بھارت گئیں، تو وہاں ان کے حسن کی بہت تعریف کی گئی اور ان کا موازنہ بھارت کی مشہور اداکاراں سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا، “میرا بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے سے موازنہ کیا گیا۔”اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کی فلم “سمرن” حال ہی میں بھارت میں ریلیز ہوئی ہے اور انہیں امید ہے کہ ناظرین کو یہ فلم پسند آئے گی۔دوسری جانب میرا کی خود اعتمادی اور بھارتی اداکاراں سے موازنہ پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ مداحوں اور ناقدین نے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، کچھ مداحوں نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی جبکہ دیگر نے ان کی خود ستائشی پر تنقید کی۔
بھارت میں مجھے مادھوری اور ایشوریا سے تشبیہ دی گئی: میرا
3
پچھلی پوسٹ