4
کراچی ( کامرس ڈیسک)صرافہ مارکیٹوں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے اثرات پاکستان میں بھی نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ چار روز کے دوران فی تولہ سونا 9 ہزار روپے سستا ہوگیا۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر کمی کے بعد 2863 ڈالر پر آگیا ہے۔ اس کمی کے نتیجے میں پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 143 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 57 ہزار 639 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 3300 روپے کی کمی ہوئی تھی اور فی تولہ سونا 3 لاکھ 3 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔