5
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)معاون خصوصی برائے توانائی محمد علی نے کہا کہ وزیر توانائی اویس لغاری بڑی محنت کر رہے ہیں اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔محمد علی نے مزید کہا کہ بجلی کے لائن لاسز کم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بدقسمتی سے بہت سے علاقے ہیں جہاں بجلی کے بل نہیں ادا کیے جاتے۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور میں بجلی کے لائن لاسز 30 فیصد سے زیادہ ہیں جبکہ کوئٹہ میں یہ تناسب 40 سے 50 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے نقصانات کی وجہ سے سالانہ 600 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، اور پاور سیکٹر میں اصلاحات سے اس نقصان میں کمی لائی جا سکتی ہے۔