کراچی ( اباسین خبر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سب مل کر کوشش کریں تو ملک میں سیاسی استحکام لا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں حکومت اور کاروباری طبقہ مل کر کام کرتا ہے، اور پاکستان میں بھی ایسا ممکن ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔شرجیل میمن نے وزیرِ اعظم کی طرف سے سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کی تعریف کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ حکومتیں اور سرمایہ کار مل کر کام کریں تاکہ عوام کی زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔انہوں نے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ سندھ کے پبلک پرائیویٹ ماڈل کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔پی پی رہنما نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے پنک اسکوٹر پروگرام اسکیم شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا اور کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک شاندار مقام ہے، جس کی وجہ سے چینی سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ وہ ذہنی طور پر پیکا کی سپورٹ نہیں کرتے، مگر جھوٹ پھیلانے والوں کے لیے سزا کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام صوبے پاکستان کے حصے ہیں اور جہاں اچھا کام ہو، وہاں اس کی تعریف کرنی چاہیے۔
پیکا کی سپورٹ نہیں کرتا، لیکن جھوٹ پھیلانےکی سزا ہونی چاہیے: شرجیل میمن
6
پچھلی پوسٹ