6
کراچی ( اباسین خبر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر پیر سید صبغت اللہ شاہ شہید گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سانگھڑ کے طلبہ نے گورنر ہاوس کراچی کا دورہ کیا۔دورے کے دوران طلبہ نے گورنر ہاوس کی تاریخی عمارت اور مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا، اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے تاریخی کمرے بھی دیکھے۔طلبہ کو قائد اعظم کی زیراستعمال اشیا کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ نے امید کی گھنٹی بجا کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق، طلبہ نے گورنر کی عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو انتہائی شاندار قرار دیا۔