کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان نے رمضان 1146 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہوگا۔ 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور اس کی بلندی 5 ڈگری ہوگی، جس کی وجہ سے چاند کا نظر آنا مشکل ہوگا۔ اس دن چاند اور سورج کے درمیان زاویے کا فاصلہ 7 ڈگری ہوگا، جس کی وجہ سے چاند کو انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس پیش گوئی کی روشنی میں پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔سپارکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو ہلال نظر آسکتا ہے، جس کے باعث سعودی عرب میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا۔ شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے اور عید الفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔سپارکو کے ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ رمضان اور عید الفطر کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔
رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی
3