ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت اور پاکستانی اداکار دودی خان نے دبئی میں پاک بھارت کرکٹ میچ کا لطف اٹھایا۔ دونوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں یہ دونوں میچ سے محظوظ ہو رہے ہیں۔راکھی ساونت نے وائرل ویڈیو میں انوشکا شرما کو ویرات کوہلی کے لیے “قسمتی کا ستارہ” قرار دیا، اور ساتھ ہی ہاردیک پانڈیا کے بارے میں یہ تبصرہ کیا کہ ان کی قسمت ان کی سابقہ اہلیہ کی طرح روٹھ چکی ہے۔دوسری طرف، دودی خان ویڈیو میں اسی امید کے ساتھ نظر آئے کہ شاید پاکستانی ٹیم پرفارم کرے گی، لیکن ایک اور ویڈیو میں انہیں مایوس دکھایا گیا جب پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں اور دونوں اداکاروں کی پاک بھارت میچ کے دوران کی جانے والی دلچسپ تبصروں کے باعث ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
راکھی ساونت اور دودی خان دبئی میں ایکساتھ
4
پچھلی پوسٹ