ممبئی ( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی فلموں سے حاصل ہونے والی کمائی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے۔عامر خان، جو “مسٹر پرفیکشنسٹ” کے لقب سے مشہور ہیں، نے کہا کہ وہ اپنی فلموں کے لیے کوئی مخصوص فیس نہیں لیتے بلکہ وہ فلم کے منافع میں حصہ دار ہوتے ہیں تاکہ سنیما کو فائدہ پہنچے اور فلم کو نقصان نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فلم کے بجٹ میں اپنی فیس نہیں شامل کرتے، اور اس طریقہ کار نے ان کے لیے ہمیشہ اچھا کام کیا ہے۔عامر خان نے مزید کہا کہ ان کی فلموں کا بجٹ عام طور پر 10 سے 20 کروڑ بھارتی روپے ہوتا ہے، اور انہیں یقین ہے کہ ان کی فلمیں اس رقم سے زیادہ کمائیں گی۔ تاہم، اداکار نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کی فلم باکس آفس پر ناکام ہو جاتی ہے تو انہیں اس سے کوئی پیسہ نہیں ملتا۔عامر خان کا یہ منفرد کاروباری طریقہ ان کی کامیاب فلموں کی کمائی اور سنیما کی فلاح کے حوالے سے ان کے غیر معمولی نقطہ نظر کو ظاہر کرتا ہے۔
عامر خان فلموں کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟
2
پچھلی پوسٹ