2
یوکرین( مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرینی صدر نے استعفی دینے کی پیشکش کردی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اگر یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے میں امن معاہدہ طے پاتا ہے تو وہ خوشی سے اپنی صدارت چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔زیلنسکی نے اپنی بات میں کہا کہ ایک دہائی تک صدر کے عہدے پر رہنا ان کا خواب نہیں تھا، اور اب ان کی توجہ یوکرین کی سلامتی پر مرکوز ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ہفتے کے آخر تک امن مذاکرات ممکن نہیں لگتے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے زیلنسکی کو الیکشن کے بغیر اقتدار میں آنے والا آمر قرار دیا تھا۔