2
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عرفان نے کہا کہ بھارت سے شکست کی کوئی ایک وجہ نہیں ہے، اگر ہو تو وہ بتا سکتے ہیں۔پروگرام “ٹونائٹ ود ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عرفان نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو یہ نہیں پتہ کہ ان کا رول کیا ہے۔ انہوں نے ٹیم کو ہار پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس سپنرز اور اوپنرز کی کمی ہے۔محمد عرفان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کی فیلڈنگ بھی بہتر نہیں ہے، اور بھارت نے ہمیں ہر شعبے میں شکست دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوتی تو زیادہ ڈاٹ بال نہ آتیں۔