پشاور( اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کے ہوش و حواس کھونے کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قید میں موجود ایک شخص نے حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں، اور ملاقاتوں پر پابندی کا مقصد عمران خان پر دبا ڈال کر انہیں ڈیل کرنے پر مجبور کرنا ہے۔سیف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عمران خان نواز شریف کی طرح کسی بھی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے اور حکومت نہ صرف بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہی ہے بلکہ توہینِ عدالت بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے ملاقاتوں پر پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
عمران خان ، نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے: بیرسٹر سیف
2