پشاور( اباسین خبر)کرم کے علاقے اوچت میں 17 فروری کو قافلے پر کی گئی فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔پولیس کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیے گئے مقدمے میں 57 سے زیادہ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، اور اس میں دہشت گردی، قتل اور اقدامِ قتل سمیت 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق، 63 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر دو مقامات سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 20 شہری زخمی ہوئے۔ ملزمان نے قافلے کی کئی گاڑیوں کو لوٹنے کے بعد آگ لگا دی، اور 19 گاڑیاں جلی ہوئی پائی گئیں۔ایف آئی آر میں فائرنگ کے واقعے میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔
کرم میں 17 فروری کو قافلے پر فائرنگ میں 8 افراد جاں بحق، 19 گاڑیاں جلیں: ایف آئی آر
5