کراچی ( کامرس ڈیسک)اسٹیل ملز کی 75 کروڑ روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے مطابق گلشن حدید کالونی کے 176 پلاٹس پر تجاوزات قائم کی گئیں۔ آڈٹ حکام کے مطابق اسٹیل ملز انتظامیہ غفلت اور نااہلی کی وجہ سے زمین کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی۔تفصیلات کے مطابق 54 ایکڑ اراضی بلڈرز اور 4 افراد کو 30 سالہ لیز پر دی گئی تھی، اور بعد میں ان افراد نے اسٹیل ملز کی 35 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرلیا۔ ان افراد میں بریگیڈئئر سعید اللہ، کرنل ریٹائرڈ سہیل ملک، شہزاد علی اور منظور حسین شامل ہیں۔آڈٹ حکام نے بتایا کہ ان افراد کو 200 پلاٹس بھی الاٹ کیے گئے تھے، جو اسٹیل ملز ہاسنگ اسکیم گلشن حدید فیز تھری کے تحت دیے گئے۔ اسٹیل ملز کی اراضی انجینیئرنگ یونیورسٹیز کے قیام کے لیے ایچ ای سی کو دی گئی تھی، لیکن یہ منصوبہ بعد میں ترک کر دیا گیا۔ تاہم، زمین پر قبضہ برقرار رہا۔پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی (پی اے سی) نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے نیب کو رپورٹ بھجوا دی ہے۔
اسٹیل ملز کی 75 کروڑ روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کا انکشاف
5