کو ئٹہ ( اباسین خبر)کوئٹہ میں اجتماعی شادی کی تقریب میں 16 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ یہ تقریب کوئٹہ کے ہزارہ ٹان میں ایک نجی فلاحی ادارے کی جانب سے منعقد کی گئی۔دلہا اور دلہن کے پچاس پچاس رشتہ داروں کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا، اور ہر دلہن کو جہیز بھی فراہم کیا گیا۔ دولہاوں کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں تھے کہ ہم شادی کے اخراجات برداشت کر سکتے تھے، لیکن مقامی فلاحی ادارے نے اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کر کے ہمیں بغیر اخراجات کے شادی کا موقع فراہم کیا۔کوئٹہ کے شہریوں نے نجی فلاحی اداروں اور مخیر شخصیات کی تقلید کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی اجتماعی شادی کی تقریبات منعقد کروائیں تاکہ غریب خاندانوں کے لڑکے اور لڑکیاں بغیر اخراجات کے شادی کی ذمے داریوں سے آزاد ہو سکیں۔
کوئٹہ: 16 جوڑوں کی اجتماعی شادی
4