کابل ( سپورٹس ڈیسک)افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر محمد نبی نے اپنے بیٹے کے ساتھ قومی ٹیم میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ 40 سالہ محمد نبی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد وہ ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی فوری ارادہ نہیں رکھتے۔ایک انٹرویو میں محمد نبی نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ یہ ان کے آخری ون ڈے میچز نہ ہوں، اور وہ شاید کم میچز کھیلیں گے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا فیصلہ ان کی فٹنس پر منحصر ہے، اور وہ اہم میچز کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔محمد نبی نے اپنے بیٹے حسن عیسی خیل کے بارے میں کہا کہ وہ چاہتا ہے کہ اس کا بیٹا خود اپنے اہداف مقرر کرے اور بہترین کرکٹر بننے کے لیے سخت محنت کرے۔ نبی نے بتایا کہ 50 یا 60 رنز کافی نہیں، اسے 100 یا اس سے زیادہ اسکور کرنا ہوگا۔محمد نبی نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو مشورے دیتے رہتے ہیں تاکہ اس کا اعتماد بڑھ سکے، اور ان کا خواب ہے کہ وہ دونوں ایک ساتھ افغانستان کی کرکٹ ٹیم میں کھیلیں۔ نبی نے مزید کہا کہ ان کا بیٹا محنتی ہے اور اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے، اور وہ اس سے مزید محنت کرنے پر زور دیتے ہیں۔واضح رہے کہ محمد نبی کے 18 سالہ بیٹے حسن عیسی خیل نے 2024 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کا حصہ تھا۔
محمد نبی کی اپنے بیٹے کیساتھ افغان ٹیم میں کھیلنے کی خواہش
5