اسلام آباد( اباسین خبر)پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے نیا قرض پروگرام لینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا قرض حاصل کرے گا، جس کے لیے رواں ماہ کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔آئی ایم ایف کے دو مزید وفود پاکستان کا دورہ کریں گے، جن میں مجموعی طور پر 2.5 ارب ڈالر کے قرض کے لیے مذاکرات ہوں گے۔ ان میں سے ایک وفد 24 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا، جس میں نیا قرض پروگرام موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کو کم کرنے کے حوالے سے ہوگا۔پاکستان کی معیشت کو گزشتہ دو سالوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جس کی بنیاد پر آئی ایم ایف نیا قرض پروگرام دے گا، تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ اس قرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچا کے لیے اقدامات اور اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزہ مشن کا دورہ بھی مارچ کے آغاز میں متوقع ہے، جس میں سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حوالے سے مذاکرات کیے جائیں گے۔ اس جائزے میں پاکستان کی معاشی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
پاکستان آئی ایم ایف سے نیا پروگرام لینے کیلئے تیار
7