لاہور( اباسین خبر)پنجاب میں دیہات میں قائم ہائوسنگ اسکیموں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ صوبائی حکومت نے لینڈ مافیا کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے مجوزہ بل کے تحت دیہات میں بننے والی ہاسنگ اسکیموں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔یہ ٹیکس شہری غیر منقولہ جائیداد ٹیکس ایکٹ 1958 کے تحت عائد ہوگا اور اس کا مقصد پنجاب فنانس ایکٹ 2024 کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔اب شہری اور دیہاتی علاقوں میں تمام غیر منقولہ جائیدادوں پر ٹیکس لگایا جائے گا، جس کی مالیت اور معیارات کے مطابق ٹیکس کی شرح طے کی جائے گی۔ ٹیکس وصولی پنجاب حکومت کے تعین کردہ ادارے کے ذریعے کی جائے گی اور وصول شدہ رقم لوکل گورنمنٹ کو منتقل ہوگی۔ لوکل گورنمنٹ اس رقم کو اپنے علاقوں کی ترقی کے لیے استعمال کرے گی۔یہ مجوزہ بل پنجاب اسمبلی کی کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ہے، جو دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
پنجاب؛ دیہات میں بنی ہاؤسنگ اسکیمیں ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
7