پشاور( اباسین خبر)پشاور میں قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب سے پہلے گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی ملاقات ہوئی، جو تقریبا 10 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنما خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے، اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے طنزیہ انداز میں مذاق بھی کیا۔گورنر نے وزیراعلی سے سوال کیا، “پی ٹی آئی میں کیا ہورہا ہے؟ شیر افضل مروت کو بھی نکال دیا، ان سے ہمدردی ہے۔” مزید برآں، گورنر نے یہ بھی کہا، “وزیراعلی صاحب، آپ کی حکومت نے اپنے ہی خلاف صوابی میں احتجاج نہیں کیا؟”گورنر کے مذاق پر وزیراعلی علی امین گنڈاپور غیر معمولی طور پر مسکراتے رہے، جس سے ملاقات کا ماحول ہلکا پھلکا اور دوستانہ رہا۔
علی امین اور فیصل کنڈی کی خوشگوار موڈ میں ملاقات
7