لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے اپنے ایک بیان میں اپیل کی ہے کہ انہیں “کنگ شنگ” کہنا بند کیا جائے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب وہ بیٹنگ کے لیے جاتے ہیں تو ہمیشہ یہ سوچ کر جاتے ہیں کہ اچھا سکور کریں، مگر بدقسمتی سے اننگز کو ختم نہیں کر پاتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رضوان اور سلمان کی شاندار کارکردگی سے ٹیم کو اعتماد ملتا ہے اور ایسی پرفارمنس ٹیم کے لیے بہت اہم ہوتی ہے۔بابر اعظم نے اپنی ذمہ داری پر بھی بات کی اور کہا کہ اوپننگ ان کے لیے نیا رول ہے، جسے انہوں نے ٹیم کی ڈیمانڈ پر لیا ہے۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ سیٹ ہونے کے بعد انہیں لمبی اننگز کھیلنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، مگر وہ اپنی پرفارمنس میں بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کیا گیا کام اب گزر چکا ہے اور وہ ہر دن نئے پلان اور نئے مائنڈ سیٹ کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔ بابر اعظم نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ جب ٹیم بڑے ٹوٹل کو عبور کر کے کامیاب ہوتی ہے تو اس سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھتا ہے۔
مجھے کنگ شنگ کہنا بندکریں: بابر اعظم کی اپیل
8