کراچی ( اباسین خبر)چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے کراچی میں زمینوں کے مسائل پر فوری ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں زمینوں کا مسئلہ بہت بڑا ہے اور اس میں بہت زیادہ دھوکہ دہی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کراچی کی 7500 ایکڑ زمین کی فائلیں کھولی جائیں تو بڑا ہنگامہ برپا ہو سکتا ہے، اور یہاں زمینوں کے مسائل کشمیر سے بھی زیادہ ہیں۔نیب چیئرمین نے کہا کہ سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کا کوئی سسٹم نہیں ہے اور بلڈرز کو متعدد مسائل کا سامنا ہے، تاہم نیب بلڈرز کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ڈی اے، ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے میں کرپشن کے ثبوت ملے تو نیب سو موٹو لے کر ایکشن لے گا۔گوادر میں بھی زمینوں میں کرپشن کی شکایات سامنے آئی ہیں، جہاں تقریبا 3 کھرب روپے مالیت کی زمینوں پر مقدمات درج ہیں۔ چیئرمین نیب نے کراچی چیمبر آف کامرس کو انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے ڈی جی نیب کو کراچی ماسٹر پلان سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
کراچی میں زمینوں کا مسئلہ بہت بڑا، جلد ایکشن لیا جائے گا: چیئرمین نیب کا اعلان
7