پشاور( کامرس ڈیسک)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا کے لکی مروت میں نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے تیل و گیس کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے ایک مکتوب میں او جی ڈی سی ایل نے اطلاع دی کہ لکی مروت سمانسک فیلڈ میں بیٹانی 2 کنوں سے تیل اور گیس کی پیداوار کامیابی سے شروع ہو چکی ہے۔او جی ڈی سی ایل نے سمانسک فیلڈ سے ملنے والے قدرتی ذخائر کی اطلاع 13 دسمبر 2024 کو دی تھی۔ کمپنی کے مطابق مذکورہ کنوئیں سے یومیہ 8.5 ایم ایم ایس سی ایف قدرتی گیس اور 610 بیرل تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔ گیس کو بیٹانی پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے ایس این جی پی ایل سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سمانسک فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل کا 100 فیصد ورکنگ شیئر ہے، جس کے ذریعے کمپنی نے یہ اہم دریافت کی ہے۔
خیبر پختونخوا میں نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے تیل و گیس کی پیداوار شروع
2