کراچی ( کامرس ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دسمبر 2024 میں تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ حکام کے مطابق ایف بی آر نے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کیا، جبکہ جنوری 2025 کے لیے 956 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ اگرچہ 40 سے 50 ارب روپے کا شارٹ فال ممکن ہے، لیکن وہ توقع کرتے ہیں کہ رواں ماہ کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے۔ایف بی آر کے حکام نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ٹیکس وصولی کا جائزہ ماہانہ کی بجائے سہ ماہی بنیادوں پر لیتا ہے، اور جنوری سے مارچ تک 3150 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ مارچ میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے ٹیکس وصولی میں مزید بہتری کی امید ہے۔اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 میں ایف بی آر نے 1330 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ تاہم، جولائی سے دسمبر 2024-25 کے درمیان ٹیکس ریونیو میں 384 ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔ حکام کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 5624 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، جب کہ جولائی سے دسمبر تک 6008 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا۔
ایف بی آر نے دسمبر میں تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا
2
پچھلی پوسٹ