پشاور( اباسین خبر)خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی اضلاع میں سردی کی شدت مزید بڑھ جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، مہمند، باجوڑ اور کرم میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش دیر میں 11 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کالام میں 9، میرکھنی میں 7، دورش میں 6، چترال اور مالم جبہ میں 3، 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ، کاکول، سیدو شریف اور تخت بائی میں ایک ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔پہاڑی علاقوں میں کالام میں 5 انچ اور مالم جبہ میں ایک انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور سردی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی
2