کراچی ( شوبز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی، اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے شادی کے کارڈ کے مطابق، یہ دونوں آئندہ ماہ یعنی 2 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔کبری خان اور گوہر رشید کی شادی کی خبریں گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، اور ان کی شادی کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔ سوشل میڈیا پر گوہر اور کبری کے مداح اپنے نیک تمناں اور دعاں کے ساتھ جوڑے کے لیے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔دوسری جانب، سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی ہیں کہ کبری اور گوہر کا نکاح سعودی عرب میں ہوگا، تاہم اس حوالے سے اداکار کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
1