پشاور ( اباسین خبر)پشاور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں کو ادویات کی سپلائی کے لیے ٹینڈر پراسس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ایک درخواست کی سماعت کے دوران کیا گیا، جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ بعض کمپنیوں کو جعلی یا غیر معیاری ادویات فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔عدالت نے کہا کہ وہ کمپنیوں جن پر جعلی ادویات کی خریداری ثابت ہو چکی ہے، ان کے ٹینڈرز روکے جائیں۔ درخواست گزار کے وکیل شمائل احمد بٹ ایڈوکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایسی کمپنیوں کو ادویات کی سپلائی کا ٹھیکہ نہیں دیا جا سکتا، جنہیں جعلی یا غیر معیاری ادویات فراہم کرنے کی بنیاد پر پابندی عائد کی گئی ہو۔عدالت نے محکمہ صحت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک ادویات کی سپلائی کے ٹینڈر پراسس کو روکنے کا حکم دیا اور محکمہ صحت سے جواب طلب کر لیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے ادویات سپلائی ٹینڈر پراسس پر پابندی عائد کردی
3