5
کراچی ( اباسین خبر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے کراچی کے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراں اور دیگر افراد کے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر اہم احکامات جاری کیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی کے کسی بھی سگنل پر بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔عدالت کا کہنا تھا کہ ٹریفک سگنلز پر بھیک مانگنے والے افراد نہ صرف شہریوں کو پریشان کرتے ہیں بلکہ بعض اوقات ہراساں بھی کرتے ہیں۔ اس لیے تمام ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کو پریشان اور ہراساں کر رہے ہیں، چاہے وہ خواجہ سرا ہوں یا دیگر افراد۔