کیپ ٹائون( سپورٹس ڈیسک)سابق جنوبی افریقی کرکٹ کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری ہے۔ 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد، انہوں نے فرنچائز کرکٹ میں بھی 2021 میں مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ لیکن اب وہ دوبارہ میدان میں واپس آ کر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن میں ساتھ افریقا چیمپئنز کی نمائندگی کریں گے اور ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ڈی ویلیئرز نے اپنی واپسی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے نے بھی کرکٹ کھیلنا شروع کر دی ہے، جس کی وجہ سے ان میں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کا شوق پیدا ہوا ہے۔ وہ جولائی میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں ریٹائرڈ اور غیر معاہدہ شدہ کرکٹ لیجنڈز حصہ لیتے ہیں، اور اس ایونٹ میں ڈی ویلیئرز کی واپسی سے شائقین کرکٹ کو دوبارہ ان کے شاندار کھیل کا لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔
سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا کرکٹ میں واپسی کا اعلان
5