لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کا آغاز 4 فروری سے ہونے جا رہا ہے اور سہ ملکی سیریز کے حوالے سے تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔ یہ سیریز پاکستان، نیوزی لینڈ اور ساتھ افریقہ کے درمیان ہو گی۔ اس سیریز کے ذریعے تمام ٹیمیں اپنی فارم کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گی۔پاکستان ٹیم کی پریکٹس 4 فروری کو ایل سی سی اے گرانڈ میں شروع ہو گی اور پھر دیگر ٹیمیں بھی اپنے شیڈول کے مطابق پریکٹس کریں گی۔ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ قذافی سٹیڈیم میں ہوگا، جس کے بعد ساتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی میدان میں اتریں گی۔یہ سیریز پاکستان کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس سے نہ صرف کھلاڑیوں کی فارم کا پتہ چلے گا، بلکہ اس کے ذریعے مستقبل کے اہم میچز کی تیاری بھی کی جائے گی۔ فائنل 14 فروری کو کراچی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سہ ملکی سیریز: قومی ٹیم 4 فروری سے تیاریوں کا آغاز کرے گی
4