کو ئٹہ ( اباسین خبر)دالبندین شہر میں پاکستان زندہ باد ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد پاکستان اور اس کے اداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار تھا۔ ریلی میں تقریبا 2500 سے 3000 افراد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، جب کہ 800 سے 1000 گاڑیاں اور 180 سے 200 موٹرسائیکلیں بھی ریلی کا حصہ بنیں۔شرکا نے 200 فٹ طویل قومی پرچم اٹھائے رکھا اور پاکستان کی مسلح افواج کے حق میں نعرے لگائے، جس سے ان کی حب الوطنی اور وطن سے لگا کا مظاہرہ ہوا۔ یہ ریلی شہر کے تمام علاقوں سے گزرتے ہوئے ایک مقررہ مقام پر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔اس ریلی نے پاکستان کی وحدت اور مضبوطی کے لیے عوام کے عزم و اتحاد کو واضح طور پر اجاگر کیا اور یہ پیغام دیا کہ پاکستانی عوام اپنے ملک اور اس کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دالبندین شہرمیں پاکستان زندہ باد ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا
3