کو ئٹہ ( اباسین خبر)صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق خان عمرانی نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کو پارٹی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن میں پیپلز پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، جو کہ پارٹی کی مقبولیت اور تنظیمی طاقت کے بڑھتے ہوئے اثرات کا غماز ہے۔میر محمد صادق خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے دو سے تین سابق صوبائی وزرا اور مسلم لیگ ن کے ایک ایم پی اے کے سابق امیدوار بھی اپنے حمایت یافتہ امیدوار کو کامیاب نہیں کرا سکے، جبکہ پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر محمد بلال عمرانی نے اپنی قیادت میں پارٹی کے امیدوار کو کامیابی دلوائی، جو کہ پارٹی کی سیاسی برتری کا ایک بڑا ثبوت ہے۔ان کے مطابق، یہ انتخابی نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت نصیر آباد ڈویژن میں مزید مستحکم ہو رہی ہے اور عوام نے اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی مقبولیت نصیر آباد ڈویژن میں مزید مستحکم ہو رہی ہے،صادق عمرانی
3