پشاور( اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پیکا قانون پر میڈیا سے دھوکا کرنے والی حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات میں کیسے مخلص ہو سکتی ہے؟اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت فیک نیوز کے بہانے فیک قانون لا رہی ہے، اور پیکا قانون کے ذریعے میڈیا کو زہر کا ٹیکہ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی کو اسی طرح کچل رہی ہے جیسے 26ویں ترمیم سے عدلیہ کی آزادی کو ختم کیا گیا تھا۔سیف کا کہنا تھا کہ جو حکومت پیکا قانون کے معاملے پر میڈیا سے دھوکہ دے، وہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں کیسے مخلص ہو سکتی ہے؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی جس میں عرفان صدیقی شامل ہوں۔رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں آزاد ہیں، جبکہ شریف خاندان رائیونڈ میں قید ہو چکا ہے اور ایون فیلڈ شریف خاندان کے لیے ایک پریزن فیلڈ بن چکا ہے۔
پیکا قانون پر میڈیا سے دھوکا کرنے والے مذاکرات میں کیسے مخلص ہو سکتے؟ بیرسٹر سیف
3