لاہور( اباسین خبر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آئندہ ماہ صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف دے دیا۔وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کے لیے سکیم پر بھی غور کیا گیا، جس کے نتیجے میں 9 ہزار 15 مکانوں کی تعمیر کے لیے 8 ارب 20 کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے گئے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 2050 افراد کو مکانات کی تعمیر کے لیے قرض کی دوسری قسط بھی فراہم کر دی گئی ہے، اور 4841 گھر زیر تکمیل ہیں۔ “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے پورٹل پر وزٹ کرنے والے شہریوں کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 4 لاکھ سے زائد درخواستیں مکمل دستاویزات کے ساتھ موصول ہو چکی ہیں، جب کہ 74 ہزار سے زائد ڈرافٹ درخواستیں بھی جمع ہیں۔وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر 3 اور 5 مرلے کی ہاسنگ سکیموں کا جائزہ لیا گیا اور عوام کو مفت پلاٹ دینے کے لیے ٹی او آرز طے کرنے کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ وزیراعلی نے پنجاب میں گھروں کی تعمیر کے ہدف کو پورا کرنے کا حکم دے دیا۔
مریم نواز کا فروری میں صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف
5