لاہور( اباسین خبر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماں نے ملاقات کی جس میں پیکا ایکٹ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور آزادی صحافت کے لئے قربانیاں دی ہیں، اور پیپلز پارٹی کسی بھی ایسے بل کا حصہ نہیں بنے گی جو آزادی صحافت میں رکاوٹ بنے۔ پیپلز پارٹی ایسے تمام اقدامات کی مخالفت کرے گی جن سے صحافی برادری کو نقصان پہنچے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جلد لاہور کا دورہ کریں گے اور پارٹی ورکرز اور رہنماں سے ملاقات کریں گے۔ پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام اور سیاسی طاقت واپس حاصل کرے گی، اور ن لیگ اقتدار میں آنے کے بعد پیپلز پارٹی کو نظر انداز نہ کرے۔سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کرنا چاہیے، اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ورکرز سمیت کسی سے زیادتی برداشت نہیں کروں گا۔ پیپلز پارٹی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، اور پاکستان کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔
پیپلزپارٹی پیکا ایکٹ کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی: گورنر پنجاب
6