15
لاہور( شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ کبری خان نے اداکار گوہر رشید سے شادی کے بندھن میں بندھنے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا حیرت انگیز بیان دیا۔انسٹاگرام پر وائرل ہونے والے ایک انٹرویو کلپ میں کبری خان نے شادی کے بعد گوہر رشید کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “شادی کا اعلان کرنے کے بعد ایک اچھی چیز یہ ہوئی ہے کہ وہ چیزیں بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھیں، کیا واقعی ایسا ہے؟”یاد رہے کہ چند روز قبل ہی گوہر رشید اور کبری خان نے سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔