لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد دوبارہ شوبز میں کام جاری رکھنے کا پیغام دیا ہے۔نیلم منیر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی پر مبارکباد اور دعائیں دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ اب دوبارہ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شادی کی وجہ سے نیلم منیر نے عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی، مگر اب وہ واپسی کی تیاری کرتی نظر آ رہی ہیں۔نیلم نے کہا کہ “میں شاندار وقت گزار کر واپس آئی ہوں اور اب نئے جذبے کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔” انہوں نے اعتراف کیا کہ اداکاری کی وجہ سے انہیں بے شمار محبت ملی ہے اور وہ اس محبت کو مزید بڑھانا چاہتی ہیں۔اداکارہ نے اپنے مداحوں، رشتہ داروں، عزیزوں، انڈسٹری کے دوستوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ نیلم منیر کی حال ہی میں دبئی میں محمد راشد سے محبت کی شادی ہوئی ہے، جو دبئی پولیس کے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ میں افسر کے طور پر کام کرتے ہیں۔
شادی کے بعد بھی شوبز کا حصہ رہوں گی یا نہیں؟ اداکارہ نیلم منیر کا بڑا اعلان
9