ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے اہلیہ میرا راجپوت کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے زندگی کا بہت مضبوط فیصلہ کیا۔ایک انٹرویو میں شاہد کپور نے کہا کہ میرا نے شادی کے بعد کیریئر کو چھوڑ کر بچوں کو ترجیح دی، اور یہ فیصلہ اس نے خود کیا جو ان کے لیے قابل فخر ہے۔اداکار نے مزید کہا کہ میرا کی اپنی اور میری اپنی شخصیت ہے، اور اب اس نے کئی نئے کام شروع کر دیے ہیں، کیونکہ شادی کے آغاز میں اس نے فیملی بنانے پر توجہ دی تھی، نہ کہ کیریئر پر۔شاہد کپور نے یہ بھی کہا کہ ایک وقت تھا جب میرا نے وہ سب کچھ کیا جو ایک ماں کو کرنا چاہیے تھا، لیکن اب ہمارے بچے بڑے ہو چکے ہیں اور وہ خود کو آزاد محسوس کرتی ہے، جس کی وجہ سے وہ کام بھی کر رہی ہے۔ اداکار نے کہا کہ اب اس نے جو کچھ کیا، وہ اس کا حق تھا اور اب ان کا کام اس کی حمایت کرنا ہے۔یاد رہے کہ میرا راجپوت نے 2015 میں 21 سال کی عمر میں شاہد کپور سے شادی کی، اور ان کے دو بچے، بیٹی میشا اور بیٹا زین ہیں۔
شاہد کپور نے اہلیہ میرا راجپوت کو قابل فخر قرار دے دیا
4