اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ (این ٹی آئی ایس بی) نے سائبر سکیورٹی کے حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ ہیکرز چیٹ جی پی ٹی 4، جیمنی فار کروم اور دیگر ویب سائٹس یا ایپلی کیشنز کے ذریعے نجی معلومات چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایڈوائزری میں خاص طور پر وی پی این اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ٹولز استعمال کرنے والے صارفین کو خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ہیکرز مبینہ طور پر برازر ایکسٹینشنز میں کوڈز داخل کر کے صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کر رہے ہیں، جس سے ان کی شناخت چوری ہو سکتی ہے۔ان ایپلی کیشنز میں اے آئی اسسٹنٹ، چیٹ جی پی ٹی، بارڈ اے آئی چیٹ ایکسٹینشن، وی پی این سٹی، اور ویڈ ہیلپر ویڈیو ڈان لوڈر جیسے مقبول ٹولز شامل ہیں۔ ان ٹولز کے استعمال کنندگان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنائیں اور ان ایپلی کیشنز کو احتیاط سے استعمال کریں۔
وی پی این اور اے آئی چیٹ بوٹ کے استعمال پر ایڈوائزری جاری
4