وا شنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں محسن نقوی نے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کی تفصیلات کانگریس مین کو بتائیں اور پاکستان میں آنے والے قدرتی آفات جیسے زلزلے اور سیلاب کے دوران امریکی امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین کی فلسطین کے حوالے سے اصولی موقف کی تعریف کی اور اسے قابل ستائش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں حالیہ دنوں میں بہتری آئی ہے اور مستقبل میں یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔الیگزینڈر گرین نے پاکستان کے ساتھ اپنے روابط کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دوبارہ دورہ کریں گے، انہوں نے اس سے قبل بھی پاکستان میں آ کر زلزلے اور سیلاب متاثرین کی مدد کی تھی۔اس ملاقات میں پاکستان کے قونصل جنرل محمد آفتاب چودھری اور معروف امریکی بزنس مین طاہر جاوید بھی موجود تھے۔
وزیرداخلہ کی امریکی رکن کانگریس سےملاقات
3