ممبئی ( شو بز ڈیسک)بھارت میں 26 جنوری تک جاری رہنے والا مہاکمبھ میلہ اپنی منفرد داستانوں اور شخصیات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جن میں سے ایک 16 سالہ مونالیزا بھونسلے ہے، جس کو “وائرل مونالیزا” کا خطاب دیا گیا ہے۔مونالیزا، جو میلے میں ہاتھ سے بنے ہار بیچتی ہیں، اپنی گہری رنگت، خوبصورت آنکھوں اور معصوم مسکراہٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہو گئیں۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے پاس خریداری کے لیے لوگوں کا ہجوم جمع ہونے لگا، جس کے باعث ان کے ساتھ ہراسانی کے واقعات بھی پیش آئے۔ اس پر ان کے والد نے ان کی حفاظت کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے اور انہیں واپس گھر بھیج دیا۔رپورٹس کے مطابق، ایک معروف فلم ڈائریکٹر نے مونالیزا کو اپنی آنے والی فلم “دی ڈائری آف منی پور” میں ایک کردار کی پیشکش کی ہے، لیکن مونالیزا نے ابھی تک اس پیشکش پر کوئی جواب نہیں دیا۔ ایک انٹرویو میں مونالیزا نے اپنی شہرت کو قسمت قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور فلم میں کام کرنے کے امکان پر مثبت ردعمل دیا۔ اگرچہ انہوں نے اس کردار کے لیے رضامندی کا فیصلہ نہیں کیا، مگر وہ 2025 کی پہلی انٹرنیٹ سینسیشن بن چکی ہیں، جن کی خوبصورتی کے چرچے ہر طرف ہو رہے ہیں۔
مہاکمبھ میلے سے مشہور ہونے والی مونا لیزا کو بالی ووڈ سے بڑی آفر مل گئی
5