3
حب( سپورٹس ڈیسک)حب آٹو کراس ریلی کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں انتظامی رکن دانش گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دوران علاج انتقال کر گئے۔ اس حادثے کے بعد ریلی کی انتظامیہ نے آٹو کراس ریلی کو فورا منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ریلی میں شریک ڈرائیورز اور انتظامیہ کی جانب سے دانش کی فیملی کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ حادثہ واقعی دل دہلا دینے والا ہے اور اس میں جان جانے پر سبھی بہت افسردہ ہیں۔